رانا احمد شہریار کی کشمیر ہاؤس آمد،عابد شیر علی سے ملاقات

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پی پی116 سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار رانا احمد شہریار خاں ضمنی الیکشن میں ووٹ اور سپورٹ کے لیے بابائے سیاست چوہدری شیر علی کی رہائشگاہ کشمیر ہائوس پہنچ گئے، سابق وفاقی وزیر چوہدری عابد شیر علی سے ملاقات، اہم سیاسی امور اور ضمنی الیکشن کے حوالے سے تبادلہ خیال، چوہدری عابد شیر علی نے رانا احمد شہریار خاں کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا۔ چوہدری کاشف نواز رندھاوا’ میاں ضیاء الرحمان’ میاں وحید الحق’ چوہدری عمران شیر علی اور ناصر بٹ بھی اس موقع پر موجود تھے۔ چوہدری عابد شیر علی نے ملاقات کے دوران رانا احمد شہریار خاں کی 23نومبر کو ہونیوالے ضمنی الیکشن میں بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ رانا احمد شہریار خاں میرے چھوٹے بھائی ہیں، میں ان کی ہر طرح سے حمایت کرونگا اور ان کا الیکشن اپنا الیکشن سمجھ کر لڑونگا، ان کی کامیابی کیلئے دن رات ایک کر دوں گا، ان کے لیے حلقہ کے عوام کی سپورٹ اور ووٹ لینے کے لیے گھر گھر جائونگا۔ دل وجان سے ان کا ساتھ دیں گے۔ 23نومبر کو کامیابی انشاء اﷲ رانا احمد شہریار خاں کا مقدر بنے گی، اس موقع پر بھرپور حمایت کرنے پر رانا احمد شہریار خاں نے چوہدری عابد شیر علی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں ہمیشہ عابد شیر علی کا مشکور رہوں گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں