معمولی جھگڑے پر دوست نے دوست کو قتل کردیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) معمولی جھگڑے پر دوست نے دوست کو گولیاں مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا، پولیس نے نعش تحویل میں لیکر قاتل کی تلاش شروع کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ محلہ عثمان غنی کے رہائشی اویس ولد ذوالفقار کا اپنے دوست شعبان کو ملنے کیلئے ڈھیرہ سائیں قبرستان کے قریب بیس لائن میں ملنے گیا، جہاں پر دونوں میں کسی بات پر جھگڑا ہو گیا تو اویس بیس لائن کے قریب جا رہا تھا کہ اس کے دوست شعبان نے سر میں گولی مار کر فرار ہو گیا، مضروب کو تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا جا رہا تھا کہ وہ راستے میں ہی زندگی کی بازی ہار گیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے قاتل شعبان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں