شادی کی تقریب میں 2گروپوں میں فائرنگ، 3افراد جاں بحق

بنوں (نامہ نگار) بنوں میں شادی کی تقریب میں موسیقی کے دوران 2گروپوں میں فائرنگ سے 3افراد جاں بحق اور 8زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق بنوں کے علاقے نار جعفر میں رات گئے شادی کی تقریب میں موسیقی جاری تھی اور ڈی جے میوزک پر خواجہ سرا رقص کر رہے تھے کہ اس دوران خواجہ سرا کو چھیڑنے پر دونوں گروپوں میں جھگڑا ہوگیا ۔اس دوران دونوں گروپ جو اسلحے سے لیس تھے ، ایک دوسرے پر فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں 3افراد جاں حق اور 8زخمی ہوگئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ جاں حق اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ،جن میں 3افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں