کمسن بچے کو بچاتے ہوئے موٹر سائیکل سوار سڑک پر گر کر جاں بحق

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) تھانہ رضا آباد کے علاقہ تلیانوالہ روڈ پر تیز رفتار موٹرسائیکل سوار کم سن بچے کو بچاتے ہوئے سڑک پر گر کر لقمہ اجل بن گیا۔ پولیس نے نعش تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی’ شہباز ٹائون کا رہائشی سبحان ولد انور موٹر سائیکل پر جا رہا تھا جب وہ تلیانوالہ روڈ پر پہنچا تو کم سن بچہ سائیکل چلاتے ہوئے سامنے آ گیا جس کو بچاتے ہوئے موٹر سائیکل سوار بے قابو ہو کر روڈ پر گر پڑا ، سر میں شدید چوٹ آنے سے ہسپتال لایا گیا جہاں وہ زندگی کی بازی ہار گیا۔ متوفی کے لواحقین کی جانب سے قانونی کارروائی نہ کروانے پر ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں