گورنمنٹ گرلز کالج صفدر آباد کی دیوار تا حال تعمیر نہ ہو سکی

صفدرآباد(نامہ نگار)گورنمنٹ گرلز ایسوسی ایٹ کالج صفدرآباد کی بیرونی جنوبی دیوار تقریباً 50 فٹ بارشوں کی وجہ سے گر گئی جسے دو ماہ ہو چکے مگر ابھی تک دیوار کی تعمیر ومرمت کا کام لٹکا ہوا ہے۔پرنسپل کالج کی طرف سے خاموشی یہ ظاہر کرتی ہے کہ ان کے پاس فنڈز نہیں ہو ں گے ورنہ گری ہوئی دیوار کب کی دوبارہ بن چکی ہوتی ۔ حیران کن بات یہ ہے کہ کالج میں طالبات کی بڑی تعداد زیر تعلیم ہے جن کی عزت و آبرو کا کسی افسر کا آج تک خیال نہیںآیا۔کیا یہ ممکن ہے کہ پنجاب گورنمنٹ کا کوئی سکول یا کالج جس میں طالبات پڑھتی ہوںاور اس کالج کی دیوار کا ایک حصہ گر چکا ہو جس سے فائدہ اٹھا کر کوئی بھی شر پسند کالج کے اندر داخل ہو سکتا ہے،کوئی دہشت گرد جانی و مالی نقصان پہنچا سکتا ہے،حد ہو گئی بے حسی ؟کسی نے بھی اس طرف دھیان نہیںدیا ۔بچیوں کے والدین کی محکمہ تعلیم کے افسران بالا سے درخواست ہے کہ کالج کی دیوار کو فوری مرمت اور تعمیر کیا جائے تا کہ کالج بلڈنگ، سرکار ی ریکارڈ،میٹیریل اور طالبات کا یقینی تحفظ ممکن ہو۔سوچا جائے تو یہ دیوار کوئی مخیر شخصیت بھی بنواسکتی ہے لیکن یہ جذبہ کہاں سے آئے؟

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں