تمام ترقیاتی و شہری منصوبوں کی خود نگرانی کروںگا

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن برائے گڈ گورننس اور عوامی سہولت کے پیش نظر شہری سہولیات میں بہتری کیلئے اقدامات مزید تیز کر دیے گئے ہیں۔ اسی سلسلے میں ڈپٹی کمشنر عمر عباس میلہ کی زیرِ صدارت شہری سہو لیا ت سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل، اسسٹنٹ کمشنرز، چیف آفیسر ضلع کونسل و میونسپل کمیٹیز اور متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں شہر کی صفائی، اسٹریٹ لائٹس، سیوریج سسٹم، پارکس اور گرین بیلٹس کی بہتری سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر روڈ سائیڈ پودوں کی تراش خراش، پیچ ورک، لین مارکنگ اور تجاوزات کے خاتمے کے امور زیر غور آئے ۔ ڈپٹی کمشنر نے نالوں کی صفائی، مین ہول کورز کی تنصیب، واٹر فلٹریشن پلانٹس کی بحالی اور آوارہ کتوں کے خاتمے سے متعلق پلان پر بھی بریفنگ حاصل کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں