زمین کے تنازعہ پر 2گروپوں میں مسلح تصادم’ خاتون قتل

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سمندری کے نواح میں زمین کے تنازعہ پر دو گروپوں میں مسلح تصادم’ خاتون قتل’ راہگیر سمیت دو افراد گولیاں لگنے سے بری طرح زخمی ہو گئے، پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ 463 گ ب میں عبدالحلیم اور مرتضیٰ کے مابین زمین کی تقسیم کا جھگڑا چل رہا تھا، گزشتہ روز دونوں گروپوں میں دوبارہ جھگڑا ہو گیا تو دونوں گروپوں نے ایک دوسرے پر فائرنگ کر کے علاقہ میں خوف وہراس پھیلا دیا، جبکہ گولیاں لگنے سے ناصرہ بی بی زوجہ عبدالحلیم زندگی کی بازی ہار گئی جبکہ مخالف گروپ کا اسحاق اور وہاں سے گزرنے والا راہگیر 20سالہ بلال ولد لطیف گولیوں کی زد میں آ کر بری طرح زخمی ہو گئے، جنہیں فوری طور پر طبی امداد کی غرض سے ہسپتال پہنچا دیا گیا۔ تاہم اطلاع ملتے ہی صدر سمندری پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش کو تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے تین افراد مرتضیٰ’ اسحاق اور ضیاء اﷲ کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں