آزاد کشمیر کیلئے14 ارب کے ترقیاتی فنڈز جاری

اسلام آباد (بیوروچیف) وفاقی حکومت نے آزاد کشمیر کے لیے 14ارب روپے کے ترقیاتی فنڈز جاری کرنے کی منظوری دے دی۔پہلی 2سہ مائیوں کیترقیاتی فنڈزکی منظوری کچھ دن پہلے دی گئی ، رواں مالی سال آزاد کشمیر کیلئے مجموعی طور پر 45ارب روپے مختص ہیں،حکومتی ذرا ئع کے مطابق یہ منظوری جولائی سے ستمبر اور اکتوبر سے دسمبر 2025کی 2سہ ماہیوں کے لیے دی گئی ہے ۔ذرائع کا کہنا تھا کہ فنڈز کے لیے وزارت منصوبہ بندی نے اپ فرنٹ ون لائنر اتھارایزیشن دی ہے۔حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ان فنڈز کا آزاد کشمیر میں موجودہ سیاسی صورتحال سے کوئی تعلق نہیں ہے۔پہلی 2 سہ مائیوں کیترقیاتی فنڈزکی منظوری کچھ دن پہلے دی گئی ۔وفاقی ترقیاتی بجٹ میں رواں مالی سال آزاد کشمیر کے لیے مجموعی طور پر 45ارب روپے مختص ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں