فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ضلعی انتظامیہ نے جھال پل میں جوائنٹس کی تبدیلی کے بعد ستیانہ روڈ سے عبدالرشید غازی چوک (سابق جی ٹی ایس چوک) کی اطراف کو ٹریفک کیلئے کھول دیا، جس کی وجہ سے شہریوں نے سکھ کا سانس لیا جبکہ دوسری طرف بھی پل کی جوائنٹس کی تبدیلی کا کام کا جلد آغاز ہو گا اور ٹریفک کا متبادل پلان تیار کر کے جھال پل کی تعمیر ومرمت کے کام کا آغاز ہو گا۔




