انسداد سموگ کے لئے بھرپور کارروائیاں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ضلع بھر میں انسداد سموگ اقدامات جاری ہیں اس ضمن میں محکمہ شاہرات نے دھواں دینے والی وہیکلز کو ایک لاکھ 3 ہزار روپے جرمانہ کیا۔ٹیموں نے وہیکل انسپکشن سرٹیفیکیشن سنٹر (وکس)پر گاڑیوں کے فٹ ہونے کو چیک کیا اور ایکشن لیا۔محکمہ تحفظ ماحول نے چک 9ج۔ب چٹی شاہکوٹ میں بھٹہ کی تعمیرات مسمار کردیں۔بھٹہ کو زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر چلایا جارہا تھا جس پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔ ماحول کو گردوغبار سے بچانے کے لئے فیصل آبادویسٹ مینجمنٹ کمپنی،میونسپل کارپوریشن،میونسپل کمیٹیز اور ضلع کونسل کی طرف سے شاہرات پر واشنگ آپریشن بھی جاری ہے۔ علاوہ ازیں صنعتی یونٹس کی انسپکشن کرکے خلاف ورزی پر بوائلر بھی سیل کئے جارہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں