مکوآنہ میں ٹریفک حادثہ،پیزا ڈلیوری بوائے جاں بحق

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) مکوآنہ کے قریب تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر لگنے سے موٹر سائیکل سوار پیزا ڈلیوری بوائے زندگی کی بازی ہار گیا۔ پولیس نے نعش تحویل میں لیکر ورثاء کے حوالے کر کے حادثہ کے مرتکب ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی۔بتایا جاتا ہے کہ بلال ٹائون کا رہائشی علی شیر پیزا ڈلیور کرنے جا رہا تھا کہ جب وہ مکوآنہ سے کھرڑیانوالہ روڈ پر پہنچا تو عقب سے آنیوالے تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر لگنے سے بری طرح زخمی ہو کر گر پڑا، جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا جہاں وہ دوران علاج زندگی کی بازی ہار گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں