فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) سی ٹی او ناصر جاوید رانا نے جیل روڈ پر بھکارن کو تشدد کا نشانہ بنانے پر ٹریفک وارڈن کو گرفتار کروا دیا۔ اور اس کے خلاف اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے پر مقدمہ درج کروا دیا۔ تفصیل کے مطابق جیل روڈ پر ٹریفک وارڈن فرحان پر بھکارن کو تشدد کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس کا نوٹس لیتے ہوئے سی ٹی او نے مذکورہ ٹریفک وارڈن کو دفتر بلا کر گرفتار کروا دیا۔




