ڈیلی بزنس رپورٹ کی خبر پر ایکشن۔ رواں ماہ فیصل آباد بھر سے 34480 آوارہ کتے تلف

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور کا ”ڈیلی بزنس رپورٹ” کی خبر پر ایکشن۔ شہر بھر میں آوارہ اور خونخوار کتوں کی تلفی مہم شروع کروا دی۔ رواں ماہ کے دوران میونسپل کارپوریشن اور لوکل گورنمنٹ کے عملہ نے ٍشہر بھر سے مجموعی طور پر 34ہزار 480آوارہ کتوں کو ٹھکانے لگا دیا اور روزانہ کی بنیاد پر آوارہ کتوں کا خاتمہ کیا جا رہا ہے۔ یاد رہے کہ ”ڈیلی بزنس رپورٹ” نے شہر بھر میں آوارہ اور خونخوار کتوں کی بھرمار کی خبر شائع کی تھی کہ شہر بھر کے گلی’ محلوں’ پوش علاقوں’ شاہراہوں اور پارکوں میں آوارہ کتے ٹولیوں کی شکل میں گھومتے ہیں اور موقع ملتے ہی مرد’ خواتین اور بچوں کو کاٹ لیتے ہیں، کئی شہری آوارہ کتوں کے کاٹنے سے ہسپتالوں کا رخ کر رہے ہیں۔ جس پر کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور نے فوری نوٹس لیتے ہوئے میونسپل کارپوریشن اور لوکل گورنمنٹ کو شہر بھر سے آوارہ کتوں کے خاتمہ کے احکامات جاری کئے تو رواں ماہ کے دوران میونسپل کاپوریشن کے عملہ نے شہر بھر سے 7222 آوارہ کتوں کو ٹھکانے لگایا جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کی سربراہی میں بنائی جانے والی ٹیم نے 17515′ میونسپل کمیٹی جڑانوالہ نے 1564′ میونسپل کمیٹی کھرڑیانوالہ نے 860′ میونسپل کمیٹی سمندری نے 3179′ میونسپل کمیٹی تاندلیانوالہ نے 878′ میونسپل کمیٹی ماموں کانجن نے 976′ میونسپل کمیٹی چک جھمرہ نے 848 اور میونسپل کمیٹی ڈجکوٹ نے 1444 آوارہ کتوں کو ٹھکانے لگایا۔ آوارہ کتوں کی تلفی مہم جاری رہے گی۔ شہری حلقوں نے آوارہ کتوں کی تلفی مہم شروع کروانے پر کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور کا شکریہ ادا کیا ہے اور ان کی فیصل آباد شہر کی تعمیر وترقی اور عوامی مسائل کے حل کیلئے کاوشوں کو سراہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں