محکمہ انہاور افسران کی بھل صفائی کے نام پر کروڑوں کی کرپشن

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) محکمہ اینٹی کرپشن نے بھل صفائی کے نام پر کروڑوں روپے کی کرپشن کے الزام میں محکمہ انہار کے ایکسیئن مظفر اقبال جپہ سمیت دیگر افسران کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی۔ تفصیل کے مطابق محکمہ انہار کے ایکسیئن مظفر اقبال جپہ نے نہر رکھ برانچ کی بھل صفائی کا ٹھیکہ ایکسکیویٹر ڈویژن کو ایک کروڑ 90لاکھ میں الاٹ کیا۔ ایکسکیویٹر ڈویژن نے بربی نمبر 240 سے 277 کی بجائے بربی نمبر 256 سے 277 تک کام کیا۔ ایکسیئن سٹاف نے محکمہ انہار کے افسران سے ملی بھگت کرتے ہوئے 50ہزار فٹ ریت پرائیویٹ لوگوں کو 2کروڑ میں فروخت کی اور ٹھیکیدار عبدالستار نے نہر کا بیڈڈیزائن سے بھی گہرا کھود کر ریت نکال کر فروخت کی۔ ذرائع کے مطابق مذکورہ ایکسیئن نے راجباہ لکھوانہ سے بھی 50لاکھ ریت نکال کر فروخت کر کے رقم خردبرد کر لی اور نہر رکھ برانچ کے پلوں کے نیچے بھل صفائی کئے بغیر پانی چھوڑ دیا۔ جس پر محکمہ اینٹی کرپشن نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے ایکسیئن مظفر اقبال جپہ’ ٹھیکیدار سمیت دیگر افسران کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں