فیصل آباد میں ڈکیتی ،راہزنی اور چوری کی 62سنگین وارداتیں

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں ڈکیتی ، راہزنی اور چوری کی 62سنگین وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ کر لے گئے، متعدد شہریوں کو موٹر سائیکلوں، رکشوں سے محروم کر دیا گیا، جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر 4خواتین اور4نوجوانوں کو اغوا کر لیا’ پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔ تفصیل کے مطابق رضا آباد کے علاقہ 219ر۔ب کی راحت بی بی کی بیٹی(ث) کو ملزمان عرفان، سرگودھا روڈ کے علاقہ رحمت آباد کے قاسم کی اہلیہ(الف) کو نامعلوم، ملت ٹائون کے علاقہ اظہر ٹائون کے ریاض کی بیٹی(ر) کو ملزمان علی حیدر وغیرہ،467گ ب کے غلام مصطفی کی بیٹی(ث) کو ملزمان عرفان نے اغوا کر لیا۔ سول لائن کے علاقہ دربار نور شاہ ولی کی رہائشی طاہرہ بی بی کا بھانجا ،آفیسر کالونی کی خالدہ کا بیٹا خرم ، احسن ٹائون کی ساجدہ کا بیٹا اویس اور ملت ٹائون کے علاقہ رحمان ٹائون کے عباس کا بیٹا فیصل گھر سے سودا سلف لینے نکلے واپس نہ آئے۔ پولیس مصروف تفتیش ہے۔ جبکہ لاری اڈا کے قریب نصرا للہ سے جھپٹا مار کر فون، گمٹی چوک میں محمد عمیر سے جھپٹا مار کر فون، امین پور بازار میں ارسلان سے15ہزار و فون، بسم اللہ کالونی کی نائلہ بی بی سے جھپٹا مار کر پرس، کھوہ والا چوک کے قریب حسنین سے نقدی و فون، اڈا سلطان ٹائون کے قریب عمر فاروق سے نقدی و فون، 217ر۔ب کے نوید احمد کے ڈیرہ سے لاکھوں کے مویشی، کوکیانوالہ کے کامران سے نقدی و فون چھین لیا’ کوہ نور سٹی کے قریب عابد سے نقدی’ فون’ سوساں روڈ پر شفیق سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون’ ہاکی سٹیڈیم کے قریب حامد سے فون’ مدینہ ٹائون کے عرفان مسیح سے نقدی’ فون’ جلوی مارکیٹ کے قریب وسیم سے فون’ بی بی جان چوک میں طاہر علی کی اہلیہ سے زیورات’ نقدی چھین لی’ فتح آباد شرقی کے شعیب کا گھر لوٹ لیا گیا’ ریلوے کالونی میں بابر علی سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون’ کوہستان اڈا کے باہر غلام مرتضیٰ سے جھپٹا مار کر فون’ راجباہ روڈ پر عثمان سے جھپٹا مار کر پرس’ ملت ٹائون میں عمران کے گھر کا صفایا کر دیا، سرگودھا روڈ دائود مل کے قریب جاوید سے نقدی’ محلہ فضل آباد کے ریاض سرور کا گھر لوٹ لیا’ 102ج ب کے علی رضا سے 67ہزار’ فون’ 190رب کے شاہد سے 40ہزار’ فون’ نشاط آباد کے غلام حیدر سے نقدی’ فون’ لاثانی پل کے قریب عبداﷲ سے جھپٹا مار کر فون’ یوسف ٹائون کے قریب نعمان سے نقدی’ فون’ 146 رب کے عارف سے 25ہزار’ فون’ فردوس کالونی کے خادم حسین سے نقدی’ فون’ خانوانہ چوک میں عرفان مقصود سے موٹرسائیکل’ ستیانہ روڈ پر گل بہار سے نقدی’ فون’ چھین لیا’ ستیانہ روڈ پر حسن عباس سے سوا لاکھ’ 266 رب کے خالد کے ڈیرہ سے 5بکرے چوری’ 233 رب کے فلک شیر کی حویلی سے لاکھوں کے جانور چوری’ 275 ج ب کے اویس سے 50ہزار’ فون’ 73ج ب کے عفت بی بی سے پرس چھین لیا’ 250 رب کے شفاقت علی سے 22ہزار’ فون’ ائیرپورٹ چوک میں حسن سے جھپٹا مار کر فون’ امین آباد کے سبحان علی سے 30ہزار’ فون’ بچیانہ روڈ پر حفیظ الرحمن سے 20ہزار’ ناظم آباد میں نبیلہ بی بی سے جھپٹا مار کر پرس’ 651 گ ب کے ارشد کے گھر کا صفایا کر دیا’ 405 گ ب کے صدیق سے 80ہزار چھین لیے اور دیگر وارداتوں کے دوران سماج دشمن عناصر لاکھوں کا مال واسباب لوٹ کر لے گئے۔ علاوہ ازیں تحصیل والی مسجد سے عبدالرزاق’ ڈگلس پورہ سے عزیز’ میڈیا کام پلازہ سے قربان’ 105گ ب کے علی رضا’ 415گ ب کے شاہ نواز سمیت دیگر وارداتوں کے دوران شہریوں کو موٹرسائیکلوں سے محروم کر دیا گیا’ پولیس ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کو گرفتار کرنے میں کامیاب نہ ہو سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں