تیز رفتار کار کی ٹکر لگنے سے خاتون جاں بحق

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) مدینہ ٹائون کے علاقہ گٹ والا کے قریب سڑک عبور کرتے ہوئے کار کی ٹکر لگنے سے خاتون لقمہ اجل بن گئی۔ پولیس نے نعش ورثاء کے حوالے کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ گٹ والا کی رہائشی شادی شدہ خاتون عامرہ بی بی سڑک عبور کر رہی تھی کہ تیز رفتار کارسے ٹکرا کر زندگی کی بازی ہار گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں