ضمنی انتخابات ‘ آج امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی کی واپسی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد قومی اسمبلی کے دو اور صوبائی اسمبلی کے تین حلقوں میں ہونیوالے ضمنی انتخابات میں آج 3نومبر کو امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی واپس لینگے۔ یاد رہے کہ 23نومبر کو ہونیوالے ضمنی انتخابات میں امیدواروں کے کورننگ امیدوار اور حکومتی جماعت کے امیدواروں نے کاغذات جمع کروائے تھے۔ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے امیدوار کنفرم ہونے اور پارٹی ٹکٹ جاری ہونے کے بعد دیگر امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی لے رہے ہیں۔ کل امیدواروں کی حتمی فہرست اور انتخابی نشانات آلاٹ ہونگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں