ہوائی فائرنگ، امتیاز احمد لونا اور ساتھیوں کیخلاف مقدمہ درج

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) صدر پولیس نے ہوائی فائرنگ کر کے خوف وہراس پھیلانے اور کسی کے کے زخمی ہونے کے خدشہ کے پیش نظر نومنتخب ممبر پنجاب بار کونسل امتیاز احمد لونا ایڈووکیٹ ‘ اسکے ساتھی شہزاد لونا’ صدف لونا’ فرخ لونا’ اقبال اور ان کے 6نامعلوم ساتھیوں کے خلاف دہشت گردی سمیت مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔ تفصیل کے مطابق قانونی کاروائی کروانے والے تھانہ صدر کے انچارج انوسٹی گیشن تصور رمضان نے بتایا کہ اسکو اطلاع ملی تھی کہ 215 رب نیٹھڑی میں امتیاز لونا’ شہزاد لونا’ صدف لونا’ فرخ لونا’ اقبال وغیرہ اپنے خودکار اسلحہ سے گلی میں شارع عام پر لوگوں کے دلوں میں دھاک بٹھانے کی خاطر فائرنگ کر کے خوف وہراس پھیلا رہے ہیں۔ خدشہ ہے کہ کوئی راہگیر ان کی فائرنگ سے زخمی ہو جائے گا اور لوگ چیخ وپکار کر رہے ہیں۔ ملزمان کی فائرنگ سے قریبی گھروں کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ پولیس پارٹی موقع پر پہنچی تو مذکورہ ملزمان اپنی گاڑیوں میں بیٹھ کر فرار ہو گئے۔ جبکہ موقع سے 44عدد خول برآمد ہوئے اور نومنتخب ممبر پنجاب بار کونسل امتیاز احمد لونا سمیت ان کے ساتھیوں کے خلاف 7ATA، 11.B، 337H(2)، 440، 148، 149 ت پ کے تحت مقدمہ درج کر کے تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں