غیر ملکی کمپنیوں کے منافع کی ترسیل پر پابندیوں میں نرمی

کراچی (بیوروچیف) پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے ماحول میں مسلسل بہتری دیکھنے میں آ رہی ہے، جس کی ایک بڑی وجہ سیکیورٹی انویسٹمنٹ فرینڈلی کمپلیکس (SIFC) کی موثر سہولت کاری ہے۔ حکومت نے غیر ملکی کمپنیوں کے منافع کی ترسیل پر تین سال سے عائد پابندیوں میں نرمی کر دی ہے، جس سے سرمایہ کاروں کا اعتماد مزید مستحکم ہوا ہے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں غیر ملکی کمپنیوں کی منافع کی ترسیلات 752ملین ڈالر تک پہنچ گئیں، جو گزشتہ برسوں کے مقابلے میں 86فیصد زیادہ ہیں۔توانائی اور مالیاتی شعبوں میں بالترتیب 186 اور 183.9 ملین ڈالر کی ترسیلات ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ماہرین کے مطابق پاکستان کی مستحکم معاشی رفتار، سرمایہ کاری کے سازگار ماحول، اور ایس آئی ایف سی کی پالیسی اقدامات نے غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری اور کاروباری آسانیاں سرمایہ کاروں کے اعتماد کو مزید مضبوط کر رہی ہیں جبکہ ایس آئی ایف سی کے تعاون سے غیر ملکی سرمایہ کاروں کی بڑھتی دلچسپی معاشی استحکام کی علامت بن گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں