اسلام آباد (بیوروچیف)اوور سیز پاکستانیوں نے اکتوبر میں 3.4 ارب ڈالر پاکستان بھیجے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نیاکتوبرمیں3.41 ارب ڈالرپاکستان بھیجے جو کہ ستمبر کے مقابلے 7.34 فیصد زائد ہیں۔اسٹیٹ بینک کے مطابق 4 ماہ کی ورکرز ترسیلات 12.95 ارب ڈالر رہیں اور رواں مالی سال کے ابتدائی4 مہینوں میں ورکرزترسیلات 9.32 فیصد زائد رہیں۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق اکتوبر میں یو اے ای سے 69، برطانیہ سے48 اور یورپی یونین سے45 کروڑڈالربھیجیگئے جب کہ اکتوبر میں دیگرخلیجی ممالک سے34 اور امریکاسے 29 کروڑ ڈالربھیجے گئے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق سعودی عرب سیمالی سال کے 4 مہینوں میں 3.13 ارب ڈالر بھیجے گئے۔




