ہانگ کانگ سپرسکسز میں پاکستان کے عباس آفریدی نے تاریخ رقم کر دی

لاہور (سپورٹس نیوز) ہانگ کانگ سپر سکسز میں پاکستان کے عباس آفریدی نے انگلینڈ کے روی بوپارہ کا ریکارڈ برابر دیا۔پاکستان کے کپتان عباس آفریدی نے کویت کے خلاف ہانگ کانگ سکسز کے افتتاحی میچ کے دوران انگلینڈ کے بلے باز روی بوپارا کا ریکارڈ برابر کر دیا۔آفریدی نے صرف 12 گیندوں پر 55 رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلی، جس میں آٹھ چھکے شامل تھے۔ہانگ کانگ سکسز کی ایک اننگز میں سب سے زیادہ چھکوں کا ریکارڈ انگلینڈ کے ایڈورڈ جارج برنارڈ کے پاس ہے جنہوں نے 2024 میں عمان کے خلاف نو چھکے لگائے تھے۔پاکستان نے ٹورنامنٹ میں اپنی مہم کا آغاز کویت کو چار وکٹوں سے شکست دے کر کیا۔ ڈیل ایل میتھڈ پر بھارت نے دو رنز سے میچ جیت لیا۔ہانگ کانگ سپر سکسز میں پاکستان نے 87 رنز کے تعاقب میں ایک وکٹ پر 41 رنز بنائے تھے جس کے بعد میچ بارش کی نذرہوگیا۔بھارت نے نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 6 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 86 رنز اسکور کیے۔پاکستان کے محمد شہزاد نے اپنے دو اوورز میں دو کھلاڑیوں کو پویلین لوٹایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں