30

عروشہ سعید نے اسلامی گیمز میں کانسی کا تمغہ جیت لیا

ریاض (سپورٹس نیوز) عروشہ سعید نے ریاض میں منعقدہ چھٹے اسلامی یکجہتی کھیلوں میں کراش میں کانسی کا تمغہ جیت کر پاکستان کا سر فخر سے بلند کر دیا۔ عروشہ سعید نے خواتین کی 57 کلوگرام کراش کیٹیگری میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔ یہ پاکستان کا پہلا میڈل ہے جو چھٹے اسلامی یکجہتی کھیلوں 2025 میں جیتا گیا ہے۔ عروشہ سعید نے غیر معمولی صلاحیتوں، مہارت اور حوصلے کا مظاہرہ کرتے ہوئے دنیا کی بہترین کراش کھلاڑیوں کے خلاف مقابلہ کیا اور ثابت کیا کہ پاکستانی خواتین بھی عالمی سطح پر کسی سے کم نہیں۔ پاکستانی کراش ٹیم کی قیادت محمد سعد نے بطور ہیڈ کوچ کی جب کہ محمد رفیق اور شاہزیب نواز نے کھلاڑی کی تیاری اور تربیت میں اہم کردار ادا کیا۔ ان کی انتھک محنت اور پیشہ ورانہ رہنمائی نے ٹیم کو یہ کامیابی دلانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں