10

AFبے ضابطگیوں بارے سماعت13نومبر تک موخر

اسلام آبا د(سپورٹس نیوز)پاکستان سپورٹس بورڈ کے ایجوڈی کیٹرز نے ایتھلیٹکس فیڈریشن کی درخواست پر ہونیوالی سماعت تیرہ نومبر تک موخر کردی۔ سینیٹر پرویز رشید کی سربراہی میں پی ایس بی ایجوڈی کیٹرز نے سماعت کرنا تھا تاہم ایتھلیٹکس فیڈریشن نے ورلڈ ایتھلیٹکس ایونٹ کی تیاریوں کے پیش نظر سماعت تیرہ نومبر تک موخر کرنے کی درخواست کی تھی پاکستان سپورٹس بورڈ کے پینل آف ایجوڈی کیٹرز نے ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان سے انکے حالیہ انتخابات سمیت قومی ہیرو ارشد ندیم کے کوچ سلمان بٹ پر پابندی لگانے کے حوالے سے تمام ریکارڈ طلب کررکھا ہے جبکہ گزشتہ سماعت میں پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر وجاہت حسین کوچ سلمان بٹ پر پابندی کے فیصلے سے متعلق پی ایس بی ایجوڈی کیٹرزکو تسلی بخش جواب نا دے سکے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں