9

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے وینیوز فائنل کر لئے گئے

دبئی (سپورٹس نیوز)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے وینیوز فائنل کرلیے۔تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 7 فروری سے شروع ہونا ہے جس کیلئے آئی سی سی نے بھارت میں احمدآباد، دہلی، کولکتہ، چنئی اور ممبئی کو میزبان مقامات کے طور پر حتمی شکل دے دی ہے۔شریک میزبان سری لنکا میں کولمبو اور کینڈی کے 2 سینٹرز شارٹ لسٹ ہوئے ہیں۔فیصلہ کن معرکہ 8 مارچ کو احمداذباد میں ہوگا تاہم اگر پاکستان فائنل میں رسائی حاصل کرتا ہے تو میچ کولمبو میں کھیلا جائیگا ٹورنامنٹ کا حتمی شیڈول آئندہ ہفتے جاری کیا جائیگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں