بے عزتی کا بدلہ لینے کی خاطر مسلح افراد نے نوجوان کو گولی مار دی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) معمولی جھگڑے پر مسلح افراد نے نوجوان کو گولیاں مار کر لہولہان کر دیا، حملہ آور ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے، مضروب کو طبی امداد کیلئے ہسپتال پہنچا دیا گیا۔ تفصیل کے مطابق257ر۔ب کے رہائشی الیاس نے بتایا کہ اس کے بھائی محمد عامر کا کسی بات پر عرفان عابد وغیرہ سے جھگڑا ہو گیا تو ملزمان نے بے عزتی کا بدلہ لینے کی خاطر فائرنگ کر کے عامر کو بری طرح زخمی کر دیا۔ پولیس مصروف تفتیش ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں