طوفانی بارش دمہ کے مریضوں کیلئے خطرناک

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ طوفانی بارشیں دمہ کے مریضوں کے لیے خطرناک ہوسکتی ہیں۔امریکی تحقیق کے مطابق گرج، چمک کے ساتھ بارش سے دمہ کے شکار افراد میں شدید سانس کی تکلیف شروع ہوسکتی ہے۔محققین نے بتایا کہ طوفانی موسم میں دمہ سے متعلق ایمرجنسی روم میں آنے والے مریضوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ دیکھنے کو ملتا ہے، یہ نتائج امریکن کالج آف الرجی، دمہ اور امیونولوجی کی سالانہ میٹنگ میں اورلینڈو، فلوریڈا میں رپورٹ کیے جانے ہیں۔یونیورسٹی آف کنساس میڈیکل سینٹر سے وابستہ ڈاکٹر دیالا مہرحب نے کہا کہ یہ تحقیق ثابت کرتی ہے کہ طوفان دمہ کے مریضوں کے لیے سنگین صحت کے خطرات پیدا کرسکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ چونکہ طوفان غیر متوقع ہوتے ہیں، مریضوں اور طبی ماہرین کو اپنے دمہ کے ایکشن پلان میں طوفان سے متعلق احتیاطی تدابیر شامل کرنی چاہئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں