اپوزیشن ہمیں متاثر نہیں کر سکی، یوسف رضا گیلانی

اسلام آباد (بیورو چیف)چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ اپوزیشن کا کام ہے متاثر کرنا مگر ہم متاثر نہیں ہو رہے ہیں۔پارلیمنٹ ہاوس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر کے معاملہ پر بات ہوئی ہے،پی ٹی آئی والے پارلیمانی کمیٹی میں نہیں بیٹھ رہے تو پارلیمنٹ کے فلور پر بات کرلیں گے۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ ایوان کے اندر اجلاس میں پی ٹی آئی والوں نے تفصیلی بات کی ہے، اپوزیشن کا کام ہے متاثر کرنا، مگر ہم متاثر نہیں ہورہے۔انہوں نے کہاکہ جب ترامیم پڑھیں گے تو تمام مسلح افواج سے متعلق معاملات نظر آئیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں