مساجد کے کوائف جمع کروانے کا حکم

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے سیکرٹری یونین کونسلز کو مساجد کے کوائف جمع کروانے کا حکم دے دیا اور مسجد کے متعلقہ 39 کوائف اکٹھے کئے جائیں گے۔ سیکرٹری یونین کونسلز اپنے اپنے علاقہ کی تمام مساجد کا ریکارڈ جمع کر کے ضلعی انتظامیہ کو دے گا جس کے مطابق مسجد کا نام’ کس مسلک کا ہے’ مسجد کب قائم ہوئی، کس پولیس اسٹیشن کی حدود میں واقع ہے’ رقبہ’ مرکزی ہال کی پیمائش’پنجگانہ نماز کیساتھ نماز جمعہ ادا کی جاتی ہے۔ مسجد میں اوسط نمازیوں کی تعداد کتنی ہے۔ مسجد کیساتھ کوئی مدرسہ ہو تو اس کا نام’ انتظامی کمیٹی’ امام مسجد کا نام وپتہ’ موبائل نمبر اور شناختی کارڈ اور کب سے امامت کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ مسجد کے معاملات چلانے کیلئے کمیٹی ہے تو اس کے چیئرمین’ صدر’ سیکرٹری کے شناختی کارڈ اور دیگر کوائف اکٹھے کرنا ہونگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں