پاکستان نے ہانگ کانگ سکسز کپ جیت لیا

ہانگ کانگ (سپورٹس نیوز) ہانگ کانگ سکسزکپ کے فائنل میں پاکستان نے کویت کو شکست دے دی۔پاکستان نے مقررہ چھ اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر135رنز بنائے۔کپتان عباس آفریدی نے 52 رنز کی اننگز کھیلی، جب کہ عبدالصمد نے42اور خواجہ نافع نے 22رنز بنائے۔جواب میں کویت کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں آخری اوور کی پہلی گیند پر 92رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں