جڑانوالہ(نامہ نگار) اسسٹنٹ کمشنر ‘ایڈمنسٹر یٹر میونسپل کمیٹی رنگزیب گورائیہ نے چیف آفیسر محسن مظہر،سب انجینئر رومان، انکروچمنٹ انسپکٹر میاں نوید کے ہمراہ اسلام پورہ ریلوے گرائونڈ میں عیدالاضحی پر مویشی منڈی لگانے کیلئے صورتحا ل کا جائزہ لیا انہوں نے ماتحت افسران کو ہدایت جاری کی کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف،ضلعی انتظامیہ کی ہدایات پر عیدالاضحی کی آمد کے حوالے سے لگائی جانیوالی مویشی منڈیوں میں بیوپاریوں اور خریداروں کو تمام تر دستیاب سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے مویشی منڈیوں میں بیوپاریوں اور خریداروں کیلئے سایہ دار جگہ،پینے کے صاف ٹھنڈے پانی کی فراہمی،صفائی ستھرائی،میڈیکل کیمپس،لائٹس اور سیکیورٹی انتظامات کو ہر صورت یقینی بنایا جائے عیدالاضحی پر فروخت کیلئے لائے جانیوالے قربانی کے جانوروں کی ویکسینیشن مناسب دیکھ بھال و مانیٹرنگ کیلئے محکمہ لائیو سٹاک کی ٹیمیں خصوصی ڈیوٹیاں سرانجام دے گئی عیدالاضحی پر قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت کے وقت بیماریوں سے بچا کی ویکسینیشن انتہائی ضروری ہے مذکور نے مزید کہا کہ عیدالاضحی پر مویشی منڈیوں میں آئے بیوپاریوں خریداروں کو کسی بھی قسم کی شکایت کا سامنا نہ کرنا پڑے اور قربانی کیلئے صحت مند جانوروں کی باآسانی دستیابی یقینی بنائی جائے بصورت دیگر سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔




