ڈاکوئوں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر نوجوان کو گولی مار دی

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) اتھرے ڈاکوئوں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر نوجوان کو گولی مار کر لہولہان کر دیا، بتایا جاتا ہے کہ جڑانوالہ کے علاقہ352گ ب کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے موٹر سائیکل سوار نذر حسین کو روک کر گن پوائنٹ پر سب کچھ حوالے کرنے کو کہا تو نقدی و فون لینے کے دوران مزاحمت کرنے پر گولی مار کر بری طرح زخمی کر کے فرار ہو گئے۔ پولیس نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے اقدام قتل کے تحت نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر کے تلاش شروع کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں