کشمیری برادری کی طرف سے راجہ دانیال احمد کی حمایت میں عظیم الشان جلسے کا انعقاد

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) حاجی خورشید احمد کی رہائش گاہ پر کشمیری برادری کی طرف سے امیدوار این اے 104 مسلم لیگ (ن) راجہ دانیال احمد کی حمایت میں انتخابی جلسہ منعقد ہوا’ میزبانی صدر مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر چوہدری بہادر علی’ حاجی خورشیداحمد اور چوہدری رمضان افضل نے کی’ جلسہ میں کارکنان اور اہلیان حلقہ نے کثیرتعداد میں شرکت کی’ جلسہ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے راجہ ریاض احمد’ امیدوار این اے 104 بیرسٹر راجہ دانیال نے کہا کشمیری برادری نے ہماری حمایت کر کے ہماری جیت پر مہر ثبت کر دی ہے’ انشاء اللہ کامیابی کے بعد کشمیری برادری کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے ‘ عوام 23 نومبر کو ایک بار پھر تعمیر وترقی کے منشور کے ساتھ شیرکے نشان پر مہر لگاکرمسلم لیگ ن کے امیدواروں کو کامیاب کرے گی ‘راجہ ریاض احمد ‘ راجہ دانیال احمد نے چوہدری بہادر علی’ حاجی خورشید احمد اور چوہدری رمضان افضل کو خراج تحسین پیش کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں