فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) امیدوار پی پی 116 مسلم لیگ (ن) رانا احمد شہریار خاں نے کہا کہ عوام کو جدید سہولتوں کی فراہمی میرا مشن ہے، ضمنی انتخاب میں میاں محمد نواز شریف کے شیر ہی کامیاب ہوں گے، باشعور عوام کھرے اور کھوٹے کی پہچان کر چکے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار امیدوار پی پی116 رانا احمد شہریار خاں نے سینئر مسلم لیگی رہنما میاں آصف کی رہائشگاہ پر کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر میاں شہزاد’ میاں ذوالفقار’ امن گروپ کے چیئرمین میاں انور’ میاں ولید’ مرزا شاہد’مرزا طاہر’ حاجی عبدالستار رحمانی کونسلر’ ملک شہزاد’ یاسر ناگرہ’ میاں زاہد’ میاں سبحان’ میاں مبین’ شاہزیب’ ودیگر بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ 23نومبر کو ہر طرف شیر ہی دھاڑیں مارے گا۔ مسلم لیگ (ن) صرف دعوے نہیں عملی کام کر کے دکھاتی ہے۔ فیصل آباد میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبے شروع ہو چکے ہیں ۔اس موقع پر میاں آصف اور ان کے رفقاء نے رانا احمد شہریار خاں کو علاقے کا وزٹ کروایا۔




