6ماہ کے بقایا جات نہ ملنے پرپنشنرز کسمپری کی زندگی بسر کرنے پر مجبور

جڑانوالہ(نامہ نگار) 6ماہ کے بقایا جات کی عدم ادائیگی پر ریٹائرڈ پنیشرز بیماری اور حالات کی ستم ظریفی کے ہاتھوں کسمپرسی کی زندگی بسر کرنے پر مجبور،رئیائرڈ پنیشرز کیلئے بجلی و گیس کے بلوں کی ادائیگی اور ادویات کا حصول ناممکن ہو گیا،حکام بالا سے فی الفور اس گھمبیر صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق سینکڑوں رئیاٹرڈ پینشنرز 6 ماہ کے بقایا جات کی عدم ادائیگی پر فاقہ کشی کا شکار ہونے لگے ہیں درجنوں معمر پینشنرز جان لیوا بیماریوں میں مبتلا ہے جنہیں ادویات کی فراہمی انتہائی اشد ضروری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں