فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سٹی پولیس آفیسر صاحبزادہ بلال عمر کے پی آر او محمد طارق کے والد محترم قضائے الٰہی سے انتقال کر گئے، مرحوم نہایت شفیق’ ہمدرد اور ملنسار انسان تھے، مرحوم کی نمازجنازہ آج 17نومبر بروز سوموار دوپہر 2بجے حمزہ ٹائون بی بلاک کوکیانولہ روڈپر انکی رہائشگاہ کے قریب قبرستان میں ادا کی جائے گی۔ ڈیلی بزنس رپورٹ کے ایڈیٹر ہمایوں طارق’ نیوز ایڈیٹر ریاض ملک اور دیگر سٹاف نے سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اﷲ تعالیٰ اپنے حبیبۖ کے صدقے مرحوم کو جنت الفردوس میں بلند مقام اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے، آمین۔ محمد طارق کا فون نمبر 0300-7663023 ہے۔




