کمالیہ میں قومی شاہرات کی دھلائی کا عمل جاری

کمالیہ(نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ اقرا ناصر کی ہدایت پر شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے لیے قومی شاہرات کی دھلائی کا عمل جاری ہے ۔ اس اقدام کا مقصد شہر میں صفائی کے نظام کو مثر بنانا اور عوام کو بہتر ماحول مہیا کرنا ہے ۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر اقرا ناصر نے کہا کہ قومی شاہرات کی باقاعدہ دھلائی نہ صرف صفائی کے انتظامات کو بہتر بناتی ہے بلکہ فضائی آلودگی میں کمی اور سموگ کے کنٹرول میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہے صحت مند ماحول ہر شہری کا حق ہے جس کے حصول کے لیے انتظامیہ عملی اقدامات کر رہی ہے ۔انہوں نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ صفائی ستھرائی کے اس عمل کو تسلسل کے ساتھ جاری رکھا جائے تاکہ شہریوں کو صاف، محفوظ اور صحت بخش ماحول فراہم کیا جا سکے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں