کراچی کے علاقے گلشن حدید میں چوری کا انوکھا واقعہ

کراچی (بیوروچیف) کراچی کے علاقے گلشن حدید میں ایک انوکھا واقعہ پیش آیا جہاں چور گھر میں چوری کرنے کے بعد سامان واپس پھینک کر فرار ہوگئے۔ایس ایس پی ملیر عبدالخالق پیرزادہ کے مطابق گلشن حدید کے یوسی چیئرمین رضا جتوئی کے گھر سے 2 روز قبل چوری کی واردات کے دوران نقدی اور طلائی زیورات لوٹے گئے تھے جو ملزمان واپس گھر میں پھینک کر فرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق رضا جتوئی نے خود تھانے آکر بتایا کہ میرے گھر پر 2روزقبل چوری کی واردات میں ملزمان 40 لاکھ روپے کیش اور 20 لاکھ مالیت کے طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہوگئے تھے۔رضا جتوئی نے مزید بتایا کہ گزشتہ روز میری اہلیہ صحن میں بلیوں کو کھانا ڈا ل رہی تھی تو انہوں نے دیکھا کہ ایک تھیلے میں مذکورہ رقم اور طلائی زیورات پڑے ہوئے تھے۔ انہوں نے بھی تعجب کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس دور میں مشکل ہے کہ چور چوری کیا ہوا سامان واپس کردے تاہم پولیس اس حوالے سے مزید تفتیش کررہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں