بلڈنگ لاز کی خلاف ورزی پر زیر تعمیر پانچ رہائشی عمارتیں سیل

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری کی ہدایات پر بلڈنگ لاز کی خلاف ورزیوں کے خلاف خصوصی مہم جاری ہے اس سلسلے میں ایف ڈی اے کی انفورسمنٹ ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ستیانہ روڈ پر ایک نجی ہائوسنگ سکیم میں بلڈنگ پلان کی منظوری کے زیر تعمیر پانچ رہائشی عمارتوں کو سربمہر کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر ٹان پلاننگ اسما محسن کی زیر نگرانی اسٹیٹ آفیسر انیب اسلم رندھاوا کی سربراہی میں ایف ڈی اے کی انفورسمنٹ ٹیم نے مختلف رہائشی کالونیوں میں زیرتعمیر عمارتوں کو چیک کیا تو ستیانہ روڈ پر ستارہ گولڈ سٹی میں نقشہ کی منظوری کے بغیر پانچ گھر تعمیر کئے جا رہے تھے جنہیں فوری طور پر سیل کر دیا گیا اور مالکان سے کہا گیا ہے کہ وہ گھروں کی تعمیر کے لئے ایف ڈی اے سے بلڈنگ پلان کی منظوری حاصل کریں بصورت دیگر عدم تعمیل پر غیر قانونی تعمیر ہونے والی عمارتوں کو مسمار کیا جا سکتا ہے۔ ایف ڈی اے انتظامیہ کی طرف سے واضح کیاگیا ہے کہ ایف ڈی اے سے منظوری حاصل کرنیوالی نجی ہائوسنگ سکیموں میں گھروں کی تعمیر کے لئے بلڈنگ پلان بھی ایف ڈی اے سے منظور کراوئیں اس سلسلے میں بلڈنگ لاز پر عملدرآمد کی صورتحال کو مسلسل چیک کیا جا رہا ہے لہزا بلڈنگ لاز کی خلاف ورزی سے اجتناب کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں