مخالف کے قاتل کو عمر قید 5لاکھ جرمانہ کی سزا کا حکم

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) ایڈیشنل سیشن جج محمد اویس نے تھانہ چک جھمرہ کے مقدمہ قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے مجرم علی حیدر کو عمر قید اور5لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنایا۔ استغاثہ کے مطابق8سال قبل 19اکتوبر 2017ء کو تھانہ چک جھمرہ کے علاقہ180 ر۔ب میں معمولی جھگڑے پر مشتعل ملزمان علی حیدر نے کلہاڑی کے وار کر کے محمد یوسف کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے چالان عدالت بھجوایا تو فاضل جج نے دوران سماعت جرم ثابت ہونے پر مرجم علی حیدر کو عمر قید اور 5لاکھ جرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیا۔ عدم ادائیگی جرمانہ کی صورت میں مزید قید سخت بھگتنا ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں