4 ماہ میں64کروڑ 46لاکھ ڈالرکے موبائل فونزدرآمد

کراچی ( بیو رو چیف )پاکستان نے گزشتہ4ماہ میں64کروڑ 46لاکھ ڈالرز کے موبائل فونز درآمد کرلیے۔ سرکاری سروے میں بتایا گیا ہے کہ اس مالی سال کے پہلے4 ماہ میں موبائل فونزکی درآمدات میں 53.18 فیصد کااضافہ ہوا۔جولائی تااکتوبر2025 میں موبائل فونز کی امپورٹ 64 کروڑ46 لاکھ ڈالرز رہی۔گزشتہ سال اسی مدت میں موبائل فونز کی درآمدات42کروڑ ڈالرز تھی۔اکتوبرمیں پاکستان نے 14 کروڑ 46 لاکھ ڈالرز کے موبائل فونزدرآمدکیے۔ستمبر2025میں پاکستان نے 19کروڑ 95لاکھ ڈالرزکے موبائل فونزدرآمد کیے تھے۔اگست 2025میں موبائل فونز کی درآمدات 15کروڑ 52 لاکھ ڈالرز تھیں۔جولائی 2025 میں موبائل فونزکی درآمدات کاحجم14کروڑ 53 لاکھ ڈالرز تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں