اینٹی ڈینگی ٹیموں کو شہر میں مزید متحرک کیا جائے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈویژنل انتظامیہ ڈینگی سے پاک فیصل آباد ڈویژن یقینی بنانے کیلئے سرگرم ہے۔کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور کی زیرصدارت انسداد ڈینگی اقدامات کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر بھی موجود تھے۔کمشنر کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ رواں سال اب تک ضلع سے ڈینگی کے 56کیس رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ سال آج کے دن تک73 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔علاوہ ازیں اس سال ڈینگی سرویلنس گزشتہ سال کی نسبت ڈبل ہے۔گزشتہ سال 15 ہزار مقامات کی چیکنگ کی نسبت اس سال اب تک30 ہزار سے زائد انسپکشنز کی جاچکی ہیں۔کمشنرنے ہدایت کہ اینٹی ڈینگی ٹیموں کو مزید متحرک کریں اور لاروا کو تلاش کرکے اسکی تلفی کے لئے موثر اقدامات نظر آنے چاہیں۔انہوں نے ٹان کی سطح پر ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور لائلپور واقبال ٹان میں سرویلنس کے حوصلہ افزا نتائج کو سراہا جبکہ جڑانوالہ رورل ایریا میں ڈینگی لاروا کے انسداد کے لئے مزید ایکشن کی تاکید کی۔ انہوں نے ڈائریکٹر ہیلتھ سروسزاور سی او ہیلتھ کو ہدایت کی کہ ہائی رسک یونین کونسلز میں ہاٹ سپاٹس کی سرویلنس میں غیر ذمہ داری نہیں ہونی چاہیے جبکہ آٹ ڈور کے ساتھ انڈور پر بھرپور توجہ دیں۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کی آگاہی کے لئے نتیجہ خیز آگاہی مہم کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے۔کمشنر نے کہا کہ مشترکہ کاوشوں سے اس سیزن میں بھی ڈینگی کو شکست دینی ہے جس کے لئے ٹیمیں فیلڈ میں آنکھیں کھلی رکھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں