جھال خانوآنہ پل کی دوسری اطراف آئندہ ہفتے ٹریفک کیلئے کھول دی جائیگی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور کی ہدایت پر جھال خانوآنہ پل کی دوسری اطراف جوائنٹس کی تبدیلی کا کام تیزی سے جاری ہے، آئندہ ہفتے جوائنٹس کی تبدیلی کے بعد پل ٹریفک کیلئے کھول دیا جائے گا۔ تفصیل کے مطابق کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور عوامی مسائل کے حل کیلئے ستیانہ روڈ کوشاں ہیں اور جھال خانوآنہ پل کے جوائنٹس ٹوٹنے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا تھا اور قیمتی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا تھا، تاہم کمشنر نے چارج سنبھالنے کے بعد فوری طور پر جھال خانوآنہ پل کے جوائنٹس کی تبدیلی کے احکامات دیئے تو جھال خانوآنہ پل کی ایک طرف جوائنٹس کی تبدیلی کر کے ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا جبکہ دوسری طرف کل 51جوائنٹس ہیں جن میں سے 42جوائنٹس کو تبدیل کیا جا سکا ہے اور دیگر جوائنٹس کو آئندہ ہفتے مکمل کر کے پل ٹریفک کیلئے کھول دیا جائے گا۔ شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ شہر کی تعمیر وترقی’ عوام کی خوشحالی اور محکموں کی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے کمشنر فیصل آباد جہانگیر انور کی کارکردگی نمایاں ہے اور ہر شہری ان کی کارکردگی پر خوش نظر آتا ہے۔ کمشنر فیصل آباد شہری مسائل حل کرنے کیلئے دن رات کوشاں نظر آتے ہیں اور پل کے جوائنٹس کی تبدیلی کا کریڈٹ بھی ان کو جاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں