ساہیوال پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈائون

ساہیوال(بیورو رپورٹ) ساہیوال پولیس کی جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے بڑی کامیابی 80 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے 200 سے زائد موبائل فون برآمد.ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساہیوال محمد عثمان ٹیپو کی ہدایات پر جرائم پیشہ عناصر کیخلاف سخت اقدامات اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں ۔ رواں ماہ ساہیوال پولیس نے ای گیجٹ ایپ اور جدید ڈیجیٹل ٹریسنگ ذرائع کے ذریعے 80لاکھ روپے سے زائد مالیت کے 200سے زائد چوری شدہ اور گمشدہ موبائل فون برآمد کر لیے۔ ڈی پی او محمد عثمان ٹیپو نے ڈی پی او آفس ساہیوال میں برآمد شدہ موبائل فونز اصل مالکان کے حوالے کیے۔ موبائل وصول کرنے والے شہریوں نے ساہیوال پولیس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے بروقت استعمال سے پولیس پر عوامی اعتماد مزید مضبوط ہوا ہے۔اس موقع پر ڈی پی او ساہیوال محمد عثمان ٹیپو نے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ اور شہریوں کی املاک کی بازیابی ہماری اولین ترجیح ہیساہیوال پولیس جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے ایسے اقدامات مو?ثر انداز میں جاری رکھے ہوئے ہے ڈی پی او ساہیوال نے انچارج آئی ٹی برانچ محمد عامر، انویسٹی گیشن ٹیموں اور متعلقہ افسران کی کارکردگی کو سراہا اور ان کے لیے نقد انعامات اور تعریفی سرٹیفکیٹ کا اعلان کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں