”ڈیلی بزنس رپورٹ”کے نامہ نگار عطاء محمد عقیل انتقال کرگئے

تاندلیانوالہ(نامہ نگار) ”ڈیلی بزنس رپورٹ” فیصل آباد کے تاندلیانوالہ میں نامہ نگار ،ذیشان عقیل، حافظ ارسلان اور ریحان عقیل کے والد محترم سینئر صحافی عطاء محمد عقیل رضائے الہٰی سے انتقال کر گئے۔(انا للہ و انا الیہ راجعون) وہ نہایت خوش اخلاق، ہمدرد، تہجد گزار اور پابند صوم و صلوٰة انسان تھے، انہوں نے ہمیشہ اعلیٰ صحافتی اقدارکی پاسداری کرتے ہوئے حق و صداقت کا علم سربلند رکھا اور عوامی مسائل کو اجاگر کرتے رہے، وہ طویل عرصہ سے علیل تھے، ان کی نماز جنازہ آج29نومبر بروز ہفتہ کو تاندلیانوالہ میں ادا کی گئی۔ جس میں سیاسی و سماجی شخصیات صحافیوں ، علمی، ادبی و مذہبی رہنمائوں سمیت تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افرادنے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ جس کے بعد مرحوم کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں اشکبار آنکھوں سے سپرد خاک کر دیا گیا، ”ڈیلی بزنس رپورٹ” کے ایڈیٹر ہمایوں طارق، نیوز ایڈیٹر ریاض ملک اور ادارہ کے تمام سٹاف نے سوگواران سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت و بلندی درجات کیلئے دعا کی ہے۔ عطاء محمد عقیل (مرحوم) کے صاحبزادے صحافی ذیشان عقیل کا موبائل نمبر0321-8328092ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں