قائدین کی ہدایت کے مطابق علاقہ میں تعمیر وترقی کیلئے کام کرؤنگا،آزاد علی تبسم

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)پی پی98سے مسلم لیگ ن کے نو منتخب ایم پی اے آزاد علی تبسم نے حلف اٹھا لیا، حکومتی پالیسیوں کے مطابق علاقہ میں تعمیر وترقی کا عزم ، تفصیل کے مطابق گزشتہ روز منعقد ہونے والے پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں پی پی98سے پاکستان مسلم لیگ ن کے نو منتخب ایم پی اے آزاد علی تبسم نے حلف اٹھا لیا، سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے آزاد علی تبسم اوردیگر نو منتخب ارکان سے حلف لیا۔ حلف کے بعد آزاد علی تبسم نے سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان سے ملاقات کی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے ضمنی الیکشن میں ٹکٹ دینے پر اپنے قائدین کا شکریہ ادا کیا، انہوں نے کہا کہ حکومتی پالیسی اور ہدایت کے مطابق علاقہ کی تعمیر و ترقی کیلئے کام کیا جائیگا، اسمبلی میں اپنے حلقہ کے عوام کے مسائل کے حل کیلئے آواز اٹھائوں گا۔ ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے اپنے قائدین کی ہر آواز پر لبیک کہوں گا، وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی عوام دوست پالیسیوں کے باعث عوام نے مجھ پر اعتماد کیا اور مجھے ووٹ دیکر اسمبلی میں پہنچایا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں