ڈاکوؤں نے ”ات ”مچا دی ،مزید51وارداتیں

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) ملک کے تیسرے بڑے شہر فیصل آباد ڈاکوچھا گئے۔ آج پھر مزید 51وارداتوں کے دوران لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ لیا گیا۔ متعدد شہریوں کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے۔ جبکہ اوباش افراد نے دوشیزہ کو بے آبرو چار خواتین اور3نوجوانوں کو اغوا کر لیا گیا۔پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔تفصیل کے مطابق تھانہ ایئر پورٹ کے علاقہ66ج ب کی نسیم بی بی نے بتایا کہ اوباش ملزم اویس نے اس کی جواں سالہ بیٹی (ب) کو ہوس کا نشانہ بنا ڈالا، تھانہ غلام محمد آباد کے علاقہ رسول نگر کے لیاقت علی کی بیٹی(ت) کو نامعلوم ملزمان اور غوثیہ آباد کے صدیق نے بتایا کہ بازار جاتے ہوئے اس کی کزن (ک) کو ملزمان اصغر وغیرہ، نشاط آباد کے علاقہ 7ج ب کے رضوان کی اہلیہ (الف) کو بازار جاتے ہوئے نامعلوم، ٹھیکریوالہ کے علاقہ275ج ب کی صفیہ بی بی کی عزیزہ (س) کو ملزمان ندیم وغیرہ اور تھانہ ایئر پور ٹ کے علاقہ سدھار منڈی عرفان کا والد،تھانہ صدر کے علاقہ یوسف ٹائون کی سدرہ بی بی کا خاوند اور جڑانوالہ کے سہیل کا بھائی رضوان گھر سے بازار گئے واپس نہ آئے، پولیس مصروف تفتیش ہے۔جمیل پارک کے قریب بابر حسین سے بیگ، سیف آباد کے عمران سے نقدی و فون، دھوبی گھاٹ کے قریب عمیر سے جھپٹا مار کر فون، 199ر۔ب منیر احمد کے گھر تالے توڑ کر 10تولے زیورات، نقدی سامان چوری، سرفراز کالونی کے نعیم کے گھر کا صفایا کر دیا گیا،48ج ب کے اشرف سے نقدی و فون، 100ج ب کے آئیڈیل ٹائون کے رمضان کا گھر لوٹ لیا، ناصر کالونی کے پرویز مسیح کے گھر سے 15ٹن گندم چوری،119ج ب کے راشد علی سے نقدی و فون، خیابان ٹائون کے حسن طاہر سے لیپ ٹاپ و فون، 159ر۔ب کے سجاد علی کی حویلی سے 3بکرے چوری، رحمانیہ روڈ سے یٰسین سے25ہزار و فون،30ج ب کے عبدالرئوف کے ڈیرہ سے لاکھوں کے مویشی چوری، راجہ چوک میں عمران سے6ہزار وفون، مقبول روڈ پر احسن اسلم سے نقدی و فون، رشید نگر کے قریب قمر سلطان سے نقدی طلائی چھین لی، 66ج ب کے اظہر ندیم کی حویلی سے لاکھوں کے مویشی چوری، 215ر۔ب حسنین شبیر سے نقدی و فون، احمد آباد کے شاہد اقبال سے10ہزار و فون، 226ر۔ب کے کاشف مسیح سے موٹر سائیکل نقدی و فون چھین لی،فیصل آباد جڑانوالہ روڈ پر شہزاد احمد سے25ہزار و فون، 101گ ب کے اسلم سے26ہزار و فون،433گ ب کے جاوید کے ڈیرہ سے مویشی چوری، 367گ ب کے مظہر عباس کے ڈیرہ سے ٹیوب ویل کا سامان چوری،278گ ب کے تصور کی حویلی سے لاکھوں کے مویشی چوری،73ر۔ب کے افتخار علی کی حویلی سے مویشی چوری، 77ر۔ب کے احسان سے10ہزار ،پرس، 109ر۔ب کے عابد کا گھر لوٹ لیا،70ر۔ب کے احمد رضا سے5ہزار و فون، 611گ ب کے اشفاق احمد سے نقدی و فون، پنڈی شیخ موسیٰ کے احسان سے1لاکھ و فون، 505گ ب کے عثمان کے ڈیرہ سے مویشی چوری اور دیگر سے لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ لیا گیا،علاوہ ازیں سنت پورہ سے احمد سرفراز، شاداب کالونی کے محمد رشید، تاج کالونی کے احمد سعید اعوان، سٹیم پاور کالونی سے حمزہ مجاہد، 202ر۔ب کے اسد علی، ایوب کالونی کے عامر شہزاد، پہاڑی گرائونڈ سے سعیدہ کرن کی الیکٹرک بائیک،پیپلز کالونی نمبر2کے نذیر، علامہ اقبال کالونی کے اکبر، 74ج ب کے امجد رسول، قصبہ تاندلیانوالہ کے محسن،170گ ب کے عدیل امجد اور دیگر کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے۔ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہو سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں