نبی کریمۖ کی سیرت طیبہ ہمارے لئے مشعل راہ ہے،سعید الحسن شاہ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) معروف عالم دین وخطیب سید سعید الحسن شاہ نے کہا ہے کہ سرور کونین حضرت محمد مصطفیۖ کی سیرت طیبہ ہم سب کے لئے مشعل راہ ہے’جس پر عمل پیرا ہو دنیا وآخرت میں سرخرو ہوسکتے ہیں’آپ کی تعلیمات نے دنیا کو نئی راہ دکھائی’آپ کی تشریف آوری سے بوسیدہ نظام کا خاتمہ ہوا’اللہ کے نزدیک ناپسندیدہ روایات ہمیشہ کے لئے دم توڑ گئیں’نبی آخرالزمان نے صبر، استقامت،حسن اخلاق، سچ بولنے اور اللہ کی واحدنیت کا درس دیا’قران آپ کے فرمودات اور سنتوں پر عمل پیرا ہوکر دنیا و آخرت کو سنورا جاسکتاہے ان خیالات کا اظہارانہوں نے “فیصل آباد کالج آف لا ” میں منعقدہ سالانہ محفل میلا مصطفیۖ سے خطاب کرتے ہوئے کیا’ سید سعید الحسن شاہ نے سیرت نبوی پر تفصیلی روشنی ڈالی..شرکا نے بیان میں خصوصی دلچسپی لی’محفل میں شریک ثنا خوانوں نے اپنا اپنا کلام پیش کرکے حاضرین کے دلوں کو منور کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں