پنجاب فوڈ اتھارٹی کی چنیوٹ میں کارروائیاں

چنیوٹ(نامہ نگار)پنجاب فوڈ اتھارٹی نے غذائی دہشت گردوں کے خلاف شکنجہ سخت کردیا۔ضلع چنیوٹ میں مردار اور بیمار جانوروں کے گوشت کا مکروہ دھندہ کرنے والوں کے خلاف مسلسل کارروائیاں جاری ہیں۔ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز ڈاکٹر محمد قاسم رضا کی سربراہی میں فوڈ سیفٹی ٹیم نے بیمار جانور کے گوشت کی سپلائی ناکام بنا دی۔خفیہ اطلاع پر طویل ریکی کے بعدکارروائی لاہور روڈ چنیوٹ کے نواحی علاقہ میں عمل میں لائی گئی اورساڑھے چار من سے زائد بیمار جانور کا انتہائی مضرصحت گوشت برآمد کرلیا گیا۔ویٹرینری سپیشلسٹ ڈاکٹر عبدالباسط کی رپورٹ کے مطابق گوشت انسانی استعمال کے لیے انتہائی نقصان دہ قرار دیا گیا۔ساڑھے چار من سے زائد بدبو دار غیر مہر شدہ اور مضر صحت گوشت کو تلف کر دیا گیا۔ملزمان کے خلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی ایکٹ 2011 ترمیم شدہ 2016 کی دفعات اور سلاٹر کنٹرول ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرادیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں