فیسکو ریجن کے33سرکاری محکمے مجموعی طور پر3ارب 17کروڑ کے نادہندہ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیسکو ریجن کے 33 سرکاری محکمے مجموعی طور پر 3 ارب 17 کروڑ روپے سے زائد کے نادہندہ ہیں۔ فیسکو نے ان اداروں کو فوری واجبات کی ادائیگی کا نوٹس جاری کرتے ہوئے متنبہ کیا ہے کہ ادائیگی میں تاخیر کی صورت میں بجلی کے کنکشن منقطع کر دیے جائیں گے۔فیسکو ترجمان کے مطابق سرکاری اداروں میں سب سے زیادہ نادہندہ واسا فیصل آباد ہے جس کے ذمے 2 ارب 5 کروڑ روپے کی خطیر رقم واجب الادا ہے۔ پنجاب ایریگیشن اینڈ پاور ڈیپارٹمنٹ بھی 19 کروڑ 3 لاکھ روپے کا ڈیفالٹر ہے جبکہ پنجاب پبلک ہیلتھ انجنیئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے ذمے 10 کروڑ 2 لاکھ روپے کی ادائیگی باقی ہے۔اسی طرح ڈسٹرکٹ اینڈ تحصیل ہیڈکوارٹرز اسپتال اور ڈسٹرکٹ گورنمنٹ فیصل آباد کے ذمہ 9 کروڑ 57 لاکھ روپے کی واجبات موجود ہیں۔مزید برآں، پنجاب پولیس کے بجلی واجبات بھی 6 کروڑ 74 لاکھ روپے تک پہنچ چکے ہیں۔اسی طرح تحصیل ہیڈکوارٹر بھکر کے ذمے 8کروڑ 12لاکھ،ڈسٹرکٹ تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال جھنگ 7کروڑ 4لاکھ پنجاب سکارپ 6کروڑ80لاکھ،تحصیل ہسپتال میانوالی5کروڑ 30لاکھ،پنجاب جیل خانہ جات4کروڑ 56لاکھ،ڈسٹرکٹ اینڈ تحصیل ہیڈکواٹرز ہسپتال سرگودھا3کروڑ 45لاکھ،ٹی ایم اے عیسی خیل3کروڑ 76لاکھ،پنجاب ہیلتھ اینڈ ویلفئیر ڈیپارٹمنٹ3کروڑ 47لاکھ،ڈسٹرکٹ اینڈ تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال خوشاب3کروڑ 44لاکھ،ٹی ایم اے جھنگ2کروڑ86لاکھ،محکمہ صحت ٹوبہ ٹیک سنگھ ایک کروڑ67لاکھ،کالجز فیصل آباد ڈسٹرکٹ62لاکھ، ٹی ایم اے خوشاب ایک کروڑ78لاکھ،ٹی ایم اے چنیوٹ ایک کروڑ34لاکھ،محکمہ صحت سرگودھا2کروڑ2لاکھ،ٹی ایم اے ٹی ٹی سنگھ ایک کروڑ18لاکھ،ٹی ایم اے لائلپور ٹان ایک کروڑ 64لاکھ،ٹی ایم اے جناح ٹان91لاکھ،پنجاب لائیو سٹاک اینڈ ڈیر ی ڈیپارٹمنٹ ایک کروڑ55لاکھ،بیسک اینڈ رورل ہیلتھ جھنگ ایک کروڑ ایک لاکھ،ٹی ایم اے مدینہ ٹان ایک کروڑ پانچ لاکھ،بوائز سکول ڈسٹرکٹ گورنمنٹ فیصل آباد40لاکھ،ٹی ایم اے کوٹ مومن سرگودھاایک کروڑ14لاکھ،سوشل ویلفئیر ڈسٹرکٹ گورنمنٹ فیصل آباد13لاکھ،ٹی ایم اے اقبال ٹان34لاکھ،ڈسٹرکٹ اینڈ تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال ٹوبہ ٹیک سنگھ82لاکھ اورگرلز سکول ڈسٹرکٹ گورنمنٹ فیصل آبادکے ذمے 27لاکھ واجب الادا ہیں۔اس سلسلے میں چیف ایگزیکٹو فیسکو انجینئر محمد عامر نے کہا کہ تمام سرکاری ادارے اپنے واجبات فوری ادا کریں بصورت دیگر فیسکو کو ان کے بجلی کنکشن منقطع کرنے پر مجبور ہونا پڑے گااور اس سلسلے میں کسی ادارے کے ساتھ رعایت نہیں برتی جائے گی۔انھوں نے تمام سرکاری اداروں پر زور دیا ہے کہ وہ قومی مفاد میں ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور اپنے واجبات فوری طور پر ادا کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں