چاول کے پانی کے جلد کیلئے حیرت انگیز فوائد

لاہور ( بیو رو چیف )چاول پکانے کے بعد اکثر لوگ پانی پھینک دیتے ہیں لیکن یہ پانی بالوں اور جلد کی صحت کے لیے حیرت انگیز فوائد رکھتا ہے۔ صدیوں سے مختلف ثقافتوں میں اسے خوبصورت بالوں اور جلد کے حصول کے لیے استعمال کیا جاتا رہا ہے۔چاول پانی نظام ہاضمہ بہتر بناتا ہے،مدافعتی نظام کو مضبوط کرتا ہے،چاول کے پانی میں موجود اینٹی آکسیڈینٹس نقصان دہ آزاد ریڈیکلز سے لڑ کر جلد کو صحت مند رکھتے ہیں اور جھریوں کے بننے کے امکانات کم کرتے ہیں۔چاول کے پانی سے نہانے سے جلد کی خارش کی شدت کم ہو سکتی ہے اور جلد کی خود کو ٹھیک کرنے کی صلاحیت میں اضافہ ہوتا ہے۔یہ پانی بالوں کو ہموار، چمکدار اور مضبوط بناتا ہے، خشکی کو کم کرتا ہے اور بالوں کی لمبائی بڑھانے میں بھی مددگار ہو سکتا ہے۔چاول میں موجود قدرتی کیمیکلز جلد کو سورج کی نقصان دہ شعاعوں سے کچھ حد تک تحفظ فراہم کرتے ہیں۔چاول کے پانی سے چہرہ دھویا جا سکتا ہے۔نہانے کے پانی میں شامل کر کے جسم کو صاف کیا جا سکتا ہے۔بالوں پر لگانے کے بعد 20 منٹ کے لیے چھوڑ دیں اور پھر عام پانی سے سر دھو لیں۔چاول کے پانی کو آزمانا عام طور پر محفوظ سمجھا جاتا ہے اور یہ ایک سستا اور قدرتی طریقہ ہے جو بالوں اور جلد کی صحت میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں